جرائم و حادثات

افطار کی دعوت میں شرکت کے بعد گھر واپس ہونے کے دوران خوفناک سڑک حادثہ ، امام صاحب کے ساتھ سوار دو کمسن بچوں کی موت _ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں حادثہ

سنگاریڈی _ 21 اپریل ( اردولیکس) افطار کی دعوت میں شرکت کے بعد گھر واپس ہونے کے دوران پیش آنے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ لاری کے ٹائر دونوں بچوں کے سر پر چڑھ گئے جس سے دونوں بچوں کے سر چکناچور ہوگئے ۔ سڑک پر ہر طرف بچوں کے سر کے اعضا بکھرے ہوئے تھے یہ حادثہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداشیوپیٹ منڈل میں جمعرات کی رات پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے مولانا فیروز چار سال سے قبل سنگاریڈی ضلع کے سداشیوا پیٹ منڈل کے نندی کنڈی گاؤں آئے تھے۔ وہ یہاں کی مسجد میں امام کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کی شام وہ اپنے بیٹے بڑے بیٹے 8 سالہ ثقلین کے ساتھ اسی گاوں کے  ایک گھر میں منعقدہ  افطار کی دعوت میں شریک ہوئے۔مغرب کی نماز اور طعام کے  بعد مولانا اپنے  بیٹے کے ساتھ قومی سڑک کے دوسری طرف واقع اپنے گھر کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کی۔ اس دوران ان کا ایک پڑوسی بچہ 10 سالہ  ریحان جو دعوت افطار میں شریک تھا نے مولانا سے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر آئے گا۔ وہ اس  لڑکے کو بھی  اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر گھر کے لئے نکل پڑے ۔

 

اس دوران نیشنل ہائی وے 65 کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ سداشیو پیٹ سے سنگاریڈی کی طرف تیزی سے آرہی ایک لاری نے انہیں ٹکر مار دی۔ اس کے بعد ٹائر لڑکوں کے سروں کے اوپر سے  چلے گئی۔ جس کی وجہ سے ان کے جسم کے اعضا کچل گئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ میں مولانا فیروز کی دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ریحان  کے والد  آٹو چلاتے ہیں اور خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ ان  کا ایک اور بیٹا ہے۔ جبکہ  مولانا کے دو بیٹے ہیں۔ ان میں ایک کی موت ہوگئی۔ اس حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر گاوں والے جمع ہوگئے اور کافی دیر تک احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button