جرائم و حادثات
حیدرآباد اوٹر رنگ روڈ پر بھیانک حادثہ۔ 9 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

حیدرآباد: شہر کے علاقے شمس آباد کے قریب اوٹر رنگ روڈ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ رونما ہوا۔ اس حادثے میں 9 کاریں ایک کے بعد ایک آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا
خوش قسمتی سے تمام مسافر معمولی زخمی ہوئے اور بڑی جان لیوا چوٹ سے بچ گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اچانک بریک لگا دیا۔ اس کے پیچھے آنے والی دیگر 9 گاڑیاں بے قابو ہوکرایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔حادثے کے بعد تقریباً دو کلومیٹر تک ٹریفک
جام کی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے باعث گاڑی سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔