جرائم و حادثات

بھیانک حادثہ – کار کی ٹکر کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان 20 فٹ ہوا میں اچھل کر گر پڑے

لکھنؤ – یکم جون ( اردو لیکس) اترپردیش کے بڑہل گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں وارانسی-گورکھپور نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار نے سامنے سے آ رہی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوانوں نے ایک ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے اسی دوران سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے انھیں ٹکر دے دی

 

جس پر چار نوجوان سوار تھے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دو نوجوان تقریباً 20 فٹ ہوا میں اچھل کر نیچے گر گئے۔ یہ واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ جبکہ باقی دو نوجوان کار کے بانٹ میں پھنس گئے اور تقریباً 100 میٹر تک گھسٹتے چلے گئے۔ جب ڈرائیور نے بریک لگایا تو دونوں نوجوان بانٹ سے اچھل کر سڑک پر گر پڑے۔

 

چاروں ہلاک شدگان کی شناخت سدھواپر گرام سبھا کے گرتھولی گاؤں کے رہنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ چاروں پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔ ان میں سے پردیومن، سنیل اور اروند ایک ہی خاندان کے بتائے جا رہے ہیں،

 

جبکہ چوتھا، راہُل، ان کا دوست تھا۔ متوفی کے گھر والوں کے مطابق چاروں کسی کام کے سلسلے میں گورکھپور جا رہے تھے۔ ان میں سے سنیل شادی شدہ تھا اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ جبکہ راہُل اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، اور یکم جون کو اس کی منگنی ہونے والی تھی۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے اور اہل خانہ جائے حادثہ پر پہنچے۔ جیسے ہی انہوں نے منظر دیکھا، وہاں کہرام مچ گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا منظر دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button