جرائم و حادثات
حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ – ٹولی چوکی کے دو نوجوان جاں بحق

حیدرآباد کے رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹولی چوکی کے رہنے والے نذیر فہد اور عبدلاحد الدین خان ہفتہ کی رات اسکوٹی پر گچی باؤلی جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماردی۔
اس حادثے میں نذیر فہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید زخمی عبدل احد الدین ہاسپٹل میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس نے کار کے ڈرائیور، جو کہ ایک سافٹ ویئر ملازم کارتیک بتایا گیا ہے، کو حراست میں لے لیا۔
مرحومین کے انتقال پر مقامی افراد اور عزیز و اقارب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔