جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جڑچرلہ میں خوفناک سڑک حادثہ – تین افراد ہلاک 10 دیگر زخمی

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے جڑچرل میونسپلٹی کے ماچارم پل کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا،

 

کڑپہ سے حیدرآباد آنے والی سی جی آر ٹراویلز کی والوا بس آگے جا رہی لاری سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ دیگر مسافر شدید زخمی ہوئے۔

 

مرنے والوں کی شناخت کوکٹ پلی، حیدرآباد کی رہائشی لکشمی دیوی (65) اور رادھیکا (45) کے طور پر ہوئی، جو ساس اور بہو تھیں۔ یہ دونوں اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ کڑپہ میں ایک  تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہی تھیں۔

 

زخمیوں میں کم از کم 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی رتنم موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ لاری اور بس سڑک پر الٹ جانے سے نیشنل ہائی وے 44 پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ والوا بس ڈرائیور کی لاپرواہی ہو سکتی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button