جرائم و حادثات
حیدرآباد میں بھیانک سڑک حادثہ شوہر اور بیوی ہلاک

حیدرآباد کے لنگرحوض میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی اہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ہفتہ کی رات اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کاربائیک اورآٹو سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں بائیک پر سوار شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے۔جن کی شناخت لنگر حوض کے رہنے والے دنیش اور مینا ٹھاکر کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ آٹومیں سواردیگر چارافرادزخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔کار چلانے والے کی شناخت پرانئے کے طورپر کی گئی ہے جو وقارآبادکے موتکورکارہنے والا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ وہ حالت نشہ میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا