جرائم و حادثات

حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں بھیانک سڑک حادثہ – 19 سالہ مشتاق جاں بحق

حیدرآباد کے بالا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں اتوار کی آدھی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

 

انسپکٹر ٹی نرسمہا راجو کے مطابق، آسبیسٹاس کالونی سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ محمد مشتاق  اپنے ہی محلہ کے نوجوانوں 19 سالہ پردیپ  جو گرو مورتی نگر کا رہائشی ہے، اور 19 سالہ مصطفیٰ حسین  کو اپنی کار میں لے کر باہر نکلا۔ وہ سب آئی دی پی ایل کالونی سے جے این ٹی یو تک گئے اور واپس آ رہے تھے۔

 

رات تقریباً 1:30 بجے جب مشتاق گاڑی چلا رہا تھا، اُس نے موبائل کو چارج پر لگانے کی کوشش کی، جس کے دوران گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے برقی کے کھمبے سے ٹکرا گئی ۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کھمبے سے ٹکرا جانے کے بعد کئی مرتبہ الٹ گئی ۔

 

حادثے کے فوری بعد  کار کے دروازے کھل گئے، جس کے نتیجے میں مصطفیٰ حسین اور پردیپ نیچے گر پڑے، لیکن ڈرائیور سائیڈ کا دروازہ نہ کھلنے کے باعث مشتاق گاڑی میں ہی پھنس گیا۔ اُسے شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

.

متعلقہ خبریں

Back to top button