جرائم و حادثات

ونپرتی: حیدرآباد سے بنگلور جانے والی بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ۔تین ہلاک 16 زخمی

کوٹھا کوٹہ: اتوار کی آدھی رات کو ضلع  ونپرتی کے کتہ کوٹہ منڈل میں قومی شاہراہ پر خوفناک سڑک حادثہ پیش ایا۔ گنے کا‌لوڈ لے جانے والے ٹریکٹر کو گروڑا بس نے پیچھے سے ٹکر دے‌دی۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت بس میں 48 مسافرین سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میاں پور ڈپو کی گروڈا بس حیدرآباد سے بنگلور جارہی تھی۔ مرنے والوں میں ڈرائیور، کلینر اور ایک مسافر شامل ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس میں ونپرتی ضلع کے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ سڑک حادثہ کے بعد اس‌سڑک‌پر قریب چار کیلو میٹر تک ٹریفک جام‌ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button