جرائم و حادثات

حیدرآباد – بنگلورو بس حادثہ ؛ بائیک سوار شیو شنکر کی ٹکر سے بس میں آگ، 19 مسافر زندہ جل گئے

آندھرا پردیش کے کرنول میں پیش آئے ہولناک بس حادثہ ایک بائیک کی وجہ سے پیش آیا ۔ بائیک سوار کی شناخت کرنول منڈل کے پرجا نگر سے تعلق رکھنے والے شیو شنکر کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیو شنکر گرینائٹ اور پینٹنگ کے کام سے وابستہ تھا۔ جمعہ کی علی الصبح وہ ڈون سے اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق شیو شنکر کی بائیک تیز رفتاری کے سبب ویموری کاویری ٹراویلز کی وولیو بس سے پیچھے سے جا ٹکرائی۔ ٹکر کے بعد بس بائیک کو تقریباً 300 میٹر تک گھسیٹتی ہوئی آگے بڑھ گئی، جس کے نتیجہ میں بس کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

 

حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی اس پرائیویٹ بس میں سوار تقریباً 19 مسافر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ اس دل دہلا دینے والے حادثہ نے ریاست بھر میں سنسنی پھیلا دی۔

 

شیو شنکر کی موت کی خبر سنتے ہی اُس کی ماں یشودھا اور گھر والے کرنول سرکاری ہاسپٹل پہنچے اور زار و قطار رونے لگے۔ یشودھا نے سینہ پیٹتے ہوئے کہا کہ "میں زندہ ہوں مگر میرا بیٹا نہیں رہا”، جس کے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔

بس حادثہ کی جامع تحقیقات کی ہدایت

متعلقہ خبریں

Back to top button