جرائم و حادثات

حیدرآباد – بیجاپور سڑک حادثہ ؛ مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی _ مہلوکین میں ماں اور 15 ماہ کی شیرخوار بھی شامل

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں چیوڑلہ کے مرزا پور کے پاس خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد بیجاپور روڈ پر تانڈور ڈپو کی آر ٹی سی بس کو کَنکَر سے لدی ہوئی ایک لاری نے زور دار ٹکر ماری۔ اس بھیانک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے،

 

مرنے والوں میں ایک خاتون اور اس کی 15 ماہ کی شیرخوار بھی شامل ہے ماں بیٹی کی نعش کو دیکھ کر ہر ایک کی آنکھیں دید نم ہے جب کہ کئی افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

 

یہ حادثہ چیویلّہ منڈل کے مرزا گوڑہ کے قریب پیش آیا، جہاں تصادم کے بعد کَنکَر کا لوڈ بس پر الٹ گیا اور کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔ پولیس اور مقامی رضاکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تین جے سی بیز کی مدد سے راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ کَنکَر میں دبے ہوئے مسافروں کو ایک ایک کر کے باہر نکالا جا رہا ہے۔

 

دریں اثنا، چیف منسٹر ریونت ریڈی نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور چیف سکریٹری و ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طور پر حیدرآباد منتقل کر کے بہتر علاج فراہم کیا جائے۔

 

انہوں نے متعلقہ وزراء کو بھی ہدایت دی کہ فوراً جائے حادثہ پر پہنچیں اور تمام ضروری امدادی اقدامات یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر نے ایمرجنسی طبی امداد، ایمبولینسوں اور میڈیکل اسٹاف کو فوراً حرکت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button