جرائم و حادثات

حیدرآباد – بیجاپور روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ – آر ٹی سی بس پر کنکر لاری الٹ گئی، 12 افراد ہلاک

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ہیر کی صبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چیوَلہ منڈل کے مرزا گوڑ علاقے کے قریب تانڈور ڈپو کی آر ٹی سی بس کو کنکر سے بھری ہوئی ٹپر لاری نے زوردار ٹکر ماری۔ تصادم کے بعد ٹپر کا بھاری کنکر بوجھ بس پر جا گرا، جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔

 

حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹا کر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آر ٹی سی بس تاندور سے حیدرآباد جا رہی تھی جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سب لوگ اتوار کی تعطیل کے بعد اپنے گھروں سے واپس شہر جا رہے تھے۔

 

حادثے کے بعد حیدرآباد۔بیجاپور ہائی وے پر طویل ٹریفک جام لگ گیا اور چیوَلہ۔وقارآباد روٹ پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button