جرائم و حادثات
حیدرآباد ۔ موٹر سائیکل کو ٹکر دے کر بس کلورٹ میں جا گری

حیدرآباد۔ شہر کے قطب اللہ پور علاقے میں آج صبح ایک خانگی کمپنی کی بس شاہ پور نگر کے آدرش بینک کے قریب بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سے
ٹکرا گئی اور پھر سڑک کنارے کلورٹ میں جاگری۔اس حادثے میں بس ڈرائیور کے ساتھ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ موٹر سائیکل سوار کے سر
پر بھی شدید چوٹ آئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی غفلت اور نیند کی حالت بتائی جارہی ہے۔