منان خان کی جانب سے 30 اگست کو ہائی ٹیک سٹی میں ایک اور جاب فیر

حیدرآباد میں ہائی ٹیک سٹی جاب فیئر 2025 منان خان کی جانب سے منعقد ہو رہا ہے، جس کی حمایت جناب سدھو ریڈی (فلاحی شخصیت) کر رہے ہیں۔ یہ جاب فیئر پروگرام 30 اگست 2025، صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک، ہفتہ کو، سری سائی گارڈن فنکشن ہال، میریدین پبلک اسکول کے ساتھ، 100 فٹ روڈ، مدھاپور، حیدرآباد میں ہوگا
۔ اس جاب فیئر میں ورک فرام ہوم جاب، آئی ٹی اور نان آئی ٹی جاب دستیاب ہیں۔ 10ویں جماعت سے لے کر کسی بھی ڈگری والے طلبہ و طالبات، فریشرز یا تجربہ کار، سب شرکت کر سکتے ہیں۔ تقریب میں 50 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی اور منتخب امیدواروں کو اسپاٹ آفر لیٹر بھی دیا جائے گا۔ نوکری تلاش کرنے والے امیدوار اپنی 10 کاپیاں CV کے ساتھ براہِ راست انٹرویو کے لئے آ سکتے ہیں۔ اب تک پورے بھارت سے 30 ہزار سے زائد افراد کو بغیر کسی فیس کے ملازمتیں دی جا چکی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 8374315052۔