جرائم و حادثات
حیدرآباد ۔ الکٹرک شاک سے معصوم بچی ہلاک

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے امیرپیٹ علاقے کی اودے نگر کالونی میں نئے گھر میں داخل ہونے کی تقریب کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تقریب کے دوران کھیل میں مصروف 8 سالہ لڑکی میگھنا، سجاوٹ کے لیے لگائے گئے لائٹس کے تار سے ٹکرا گئی اور برقی شاک لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ فوری طور پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا
لیکن ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔اس واقعے کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔