جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پُرانے شہر کے گلزار حوض میں خوفناک آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 15 بے ہوش

حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع میرچوک علاقے کے قریب اتوار کی علی الصبح ایک خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ چارمینار کے قریب واقع گلزار حوض کی ایک عمارت میں بھڑک اٹھی۔ عمارت کی پہلی منزل سے شعلے اٹھنے لگے جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

عمارت میں چار خاندانوں کے 30 افراد مقیم تھے

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 15 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے. اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ عمارت میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری رہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ تین افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ پانچ دیگر ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت  ہوگئے۔ مرنے والوں میں  چار خواتین، دو مرد  اور  دو بچے  شامل ہیں۔

 

حکام نے جن افراد کی شناخت کی ہے ان میں:

 

* ابھیشیک موڈی (30 سال)

* آروشی جین (17 سال)

* ہرشالی گپتا (7 سال)

* شیتل جین (37 سال)

* راجندر کمار (67 سال)

* سومترا (65 سال)

* منی بائی (72 سال)

* ایراج (2 سال)

 

زخمیوں کو عثمانیہ، یشودھا مَلک پیٹ، ڈی آر ڈی او، اور ہمایوں نگر کے اپولو  ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ آگ  شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ واقعے کے دوران عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے کئی افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button