جرائم و حادثات
حیدرآباد ۔ پرانے شہر میں لگی بھیانک آگ کے بعد دھماکہ 5 زخمی

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے شاہ علی بنڈہ علاقے میں واقع گومتی الکٹرانکس میں بھیانک آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس گئے۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق آج رات تقریبا 10 بجے کے بعد گومتی الکٹرانکس کو بند کیا جا رہا تھا کہ اچانک وہاں آگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونے لگے اس دوران شوروم کے سامنے ایک کار ٹھہری ہوئی تھی جو سی این جی کی بتائی گئی ہے۔ آگ لگتے ہی اس کار میں بھی دھماکہ ہوا جس میں کچھ لوگ سوار تھے۔
اس حادثہ میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

چلتی بائیک پر عاشق معشوق میں جھگڑا، گاڑی حادثہ کا شکار لڑکی کی موت



