جرائم و حادثات
حیدرآباد میں آدھی رات کو فرنیچر شو روم میں بھیانک آگ

حیدرآباد کے چندا نگر علاقے میں جمعرات کی آدھی رات کو فرنیچر کے پانچ منزلہ شو روم میں اچانک آگ لگ گئی۔پولس کے مطابق دکان کے اندر بڑی تعداد میں فرنیچر موجود ہونے کی وجہ سے چند ہی منٹوں میں آگ پوری عمارت میں تیزی سے پھیل گئی
۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔حادثے کے وقت دکان بند تھی، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
، تاہم املاک کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔پولس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



