جرائم و حادثات

حیدرآباد کے این ٹی آر اسٹیڈیم پارکنگ کے پاس الیکٹرک کار میں اچانک آگ، بڑا حادثہ ٹل گیا

حیدرآباد کے این ٹی آر اسٹیڈیم کے پاس  اتوار کی دوپہر ایک  الیکٹرک کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث شدید افرا تفری مچ گئی۔ وہاں موجود ٹریفک کانسٹیبل اور مقامی افراد نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

 

آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کار چند ہی منٹوں میں پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔ شعلے قریب کھڑی دوسری کار تک پہنچنے ہی والے تھے کہ ہوشیار ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی کو وہاں سے ہٹا لیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 

خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس اور فائر حکام نے موقع کا معائنہ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button