جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش سڑک حادثہ – ہوم گارڈ جاں بحق

حیدرآباد کے ٹولی چوکی ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ 40 سالہ سید عبد الستار دلخراش سڑک حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ پلر نمبر 192، پی وی این آر فلائی اوور کے نیچے اُس وقت پیش آیا جب وہ صبح کی ڈیوٹی مکمل کئے جانے کے بعد اپنی بائیک پر حسن نگر میں واقع اپنی رہائش کی طرف جارہے تھے اطلاعات کے مطابق پیچھے سے آنے والے ایک ڈی سی ایم گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں انہیں سر میں شدید چوٹ لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button