حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ، 16 سالہ مہک جاں بحق ، ماں اور بھائی ابراہیم شدید زخمی
حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ، 16 سالہ لڑکی ہلاک، ماں اور بھائی شدید زخمی
حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ، وی ایس ٹی چوراہے کے قریب منگل کی صبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک 16 سالہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جب کہ اس کی ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، پرانے شہر بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان ایکٹیوا اسکوٹی پر رام نگر کی سمت جا رہا تھا کہ اسی دوران ان کی گاڑی اچانک ایک فائر انجن کے پچھلے پہیے کے نیچے آ گئی۔
حادثہ کے وقت اسکوٹی پر فاطمہ نامی خاتون اپنے بیٹے ابراہیم اور بیٹی مہیک (16) کے ساتھ سوار تھیں۔ افسوسناک طور پر مہک موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ فاطمہ اور ابراہیم شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی چکڑپلی پولیس موقع پر پہنچ کر کیس درج کیا اور زخمیوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔
نظام آباد انکاؤنٹر میں ہلاک شیخ ریاض کی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان فجر میں تدفین مکمل



