حیدرآباد میں پے در پے آتشزدگی کے واقعات، نامپلی کے بعد وجئے نگر کالونی میں بھی آگ لگنے کا واقعہ
حیدرآباد میں پے در پے آتشزدگی کے واقعات، نامپلی کے بعد وجئے نگر کالونی میں بھی آگ
حیدرآباد کے نامپلی علاقے میں بچھاس فائر ایکسیڈنٹ کی یاد ابھی تازہ ہی تھی کہ اسی علاقے کے قریب ایک اور خوفناک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا۔ وجئے نگر کالونی میں واقع ایک مکینک شاپ میں آدھی رات کے وقت اچانک زبردست آگ بھڑک اُٹھی۔
آگ کی شدت کے باعث شاپ میں کھڑی تین کاریں مکمل طور پر جل کر خاک ہوگئیں۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت مکینک شاپ میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فائر حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
شہر میں مسلسل پیش آ رہے آتش زدگی کے واقعات سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے واقعے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔



