جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوناک واقعہ – بقر عید کے بکروں کے چارہ کے لئے جانے والے دو بھائی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

حیدرآباد کے یاقوت پورہ میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا جہاں بقرعید کے لئے لائے گئے بکروں کے چارہ کے لئے گھانس کانٹے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے

 

۔۔ ریلوے انسپکٹر یلاپا کے مطابق، 26 سالہ محمد شہاب الدین اپنے چھوٹے بھائی 21 سالہ محمد فیضان الدین کے ساتھ پیر کے روز یاقوت پورہ اور اپوگوڑ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک درگاہ کے پاس گھانس کاٹ رہے تھے کہ عین اسی وقت وہاں سے گزرنے والی ٹرین نے انہیں ٹکر مار دی

 

، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر فوت ہوگئے۔محمد شہاب الدین الیکٹریشن کا کام کرتے تھے جبکہ فیضان ویلڈنگ کے پیشے سے وابستہ تھے اور دونوں اپنے خاندان کا سہارا تھے۔ ان کے والد کمال، اپنے جواں سال بیٹوں کی اچانک موت پر زار و قطار رو رہے تھے۔ ان کا غم دیکھ کر موقع پر موجود ہر شخص کی آنکھیں نم ہوگئیں

 

۔اسی دوران یاقوت پورہ کے مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے گھر والوں کو پرسہ دیا اور ریلوے پولیس سے بات چیت کرتے ہوئے میتوں کو ورثا کے حوالے کروایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button