جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ ٹرین نے 3 افراد کو ٹکر دے دی

حیدرآباد ۔ سکندرآباد کے بلارم ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتے کی دوپہر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ریلوے پٹریوں پر چل رہے تین نوجوانوں کو ایک تیز رفتار ٹرین نے ٹکر دے دی۔

 

 

اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔مقامی افراد نے فوری طور پر ریلوے عملے اور پولیس کو اطلاع دی۔ جائے حادثہ پر پہنچنے والے ریلوے اہلکاروں نے مہلوکین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ منتقل کردیا۔ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

 

ہاسپٹل کے ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت نازک ہے۔ مہلوکین کی شناخت فوری نہیں ہوسکی


۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button