جرائم و حادثات
امریکہ میں سڑک حادثہ حیدرآبادی لڑکی ہلاک

حیدرآباد: امریکہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں حیدرآباد کے میڑچل سے تعلق رکھنے والی طالبہ سریجا ورما ہلاک ہوگئی۔ سریجا ورما اعلیٰ تعلیم کے
لیے امریکہ گئی ہوئی تھیں اور حال ہی میں اس نے ایم ایس مکمل کیا تھا۔ پیر کی رات (ہندوستانی وقت کے مطابق) وہ اپنے اپارٹمنٹ سے کھانے کے لیے کار میں ریستوران گئیں۔ کھانے کے بعد واپسی پر ان کی کار کو ایک ٹرک نے ٹکر دے دی۔ اس حادثے میں
سریجا کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔حادثے کے وقت سریجا کے ساتھ اس کی ایک سہیلی بھی کار میں موجود تھی۔