جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جنگاؤں میں بھیانک سڑک حادثہ: آر ٹی سی کی راجدھانی بس ریت سے بھری لاری سے ٹکرا گئی، 2 ہلاک، 6 شدید زخمی

تلنگانہ کےجنگاؤں ضلع کے رگھوناتھ پلی منڈل میں نڈگوڑہ کے قریب اتوار کی علی الصبح ایک دل خراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں آرٹی سی کی راجدھانی بس  ایک کھڑی ریت سے لدی لاری سے پیچھے سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا اور کئی مسافر اندر ہی پھنس گئے۔

 

اس حادثے میں 2 مسافر موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے، جن کی شناخت حیدرآباد اور ہنمکنڈہ کے رہنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔ مزید 6 مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جنگاؤں کے سرکاری ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرس کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

 

حادثے میں  ہلاک شدگان کی شناخت اوم پرکاش (75) ساکن ڈنڈِگل حیدرآباد اور نو دیپ سنگھ ساکن بالاسمدرم ہنمکنڈہ  کے طور پر کی گئی، جو موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے، کرین اور امبولینس کی مدد سے ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شبہ ڈرائیور کی لاپروائی اور ہائی وے پر بغیر اشارے کے کھڑی لاری کو حادثے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button