جودھپور میں خوفناک سڑک حادثہ – 18 افراد ہلاک، کئی زخمی

جودھپور میں خوفناک سڑک حادثہ – 18 افراد ہلاک، کئی زخمی
راجستھان کے جودھپور ضلع میں اتوار کی شام دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پھلودی کے مٹوڑا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹمپو ٹریولر اس سے جا ٹکرایا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تمام ہلاک شدگان جودھپور کے سرساگر علاقے کے رہنے والے تھے۔ وہ کولایت مندر کے درشن کرنے کے بعد واپس جودھپور لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی جودھپور کے پولیس کمشنر اوم پرکاش مدهور داس ماتھر اور ایم ڈی ایم اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وکاس راجپروہت موقع پر پہنچے اور زخمیوں کے علاج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پھلودی پولیس اسٹیشن انچارج امانارام نے بتایا کہ کولایت میلے سے واپس آتے وقت بس اور ٹمپو ٹریولر میں تصادم ہوا۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سابق چیف منسٹر اشوک گہلوت نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والے افراد کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی جلد صحتیاب ہوں، یہی دعا ہے۔



