جرائم و حادثات

کریم نگر میں کپڑوں کی دکان میں بھیانک آگ — فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹلا

کریم نگر میں کپڑوں کی دکان میں بھیانک آگ — فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹلا

 

تلنگانہ کے کریم نگر شہر کے ٹاور سرکل میں چہارشنبہ کی صبح ایک بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق "کپّل ڈریسز” نامی کپڑوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کامپلکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

مقامی افراد نے دُھواں اٹھتا دیکھ کر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر عملہ موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ذرائع کے مطابق کامپلکس میں متعدد دکانیں ہونے کے باعث آگ پھیلنے کا خدشہ تھا، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button