جرائم و حادثات

کریم نگر کے قریب خوفناک سڑک حادثہ – کار ڈیوئیڈر سے ٹکرا کر اچھل گئی

تلنگانہ کے کریم نگر کے مضافات میں اتوار کو ایک کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق الگنور کے قریب تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر اُچھلتی ہوئی مخالف سمت کی سڑک پر جاپہنچی۔ اس حادثے میں کار میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ کار حیدرآباد سے کریم نگر کی سمت جارہی تھی اور زیادہ رفتار ہی حادثے کی اصل وجہ سمجھی جارہی ہے۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا جس کی بنیاد پر پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button