جرائم و حادثات
ڈی جے کی شدید آواز سے مکان کی دیوار منہدم -7 افراد زخمی
آندھرا پردیش کے سری کاکولم ضلع کے بھوانی پورم گاؤں میں ایک غیر متوقع حادثہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔مقامی طور پر گاؤں کے رہائشی جاترا تہوار کو دھوم دھام سے منایا اور اختتام پر شاندار ریالی کا انعقاد کیا
۔ ریالی میں ڈی جے کا انتظام کیا گیا اور لوگ ڈانس کرتے رہے۔ تاہم، ڈی جے کی شدید آواز کے باعث پیدا ہونے وائبریشن سے ایک مکان کی دیوار اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں قریب کھڑے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا
۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈی جے سسٹم قبضے میں لے لیا، مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



