جرائم و حادثات

تانڈور کے قریب کرناٹک کی آر ٹی سی بس کو حادثہ

ٹانڈور: چیوڑلہ واقعہ کو ہوئے ابھی ایک بھی دن نہیں گزرا تھا کہ وقارآباد ضلع کے تانڈور کے قریب ایک اور آر ٹی سی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

 

کرناٹک کے گلبرگہ سے تانڈور کی طرف آنے والی کرناٹک آر ٹی سی بس سامنے سے آنے والے سیمنٹ لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک مسافر کے سر پر چوٹ آئی ہے۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

 

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button