جرائم و حادثات

دعوت میں مٹن کا تکڑا حلق میں پھنس جانے سے ایک شخص کی موت – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں افسوناک واقعہ

نظام آباد، 12 مئی – تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے کو نگیر منڈل میں ایک دعوت کے دوران افسوناک واقعہ پیش آیا، جہاں مٹن کا ٹکڑا حلق میں پھنس جانے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق نصر اللہ آباد منڈل کے بو پاس پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ  تارا سنگھ اتوار کے دن اپنی بیوی کے ہمراہ کو نگیر منڈل کے سد ولم تانڈہ  میں رشتہ داروں کے یہاں ایک تقریب میں شرکت کیلئے آیا تھا۔ تقریب کے دوران دوپہر کے کھانے میں شریک ہونے کے بعد اچانک رتوان کے گلے میں مٹن کا ایک بڑا ٹکڑا پھنس گیا، جس کے سبب وہ سانس نہیں لے سکا۔

 

اہل خانہ اور مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرنے کی کوشش کی، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ سنگھ کی حالت بگڑتی گئی اور چند لمحوں میں وہ دم توڑ بیٹھا۔ اس واقعے نے دعوت میں موجود افراد کو سکتہ میں ڈال دیا اور پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

مقامی سب انسپکٹر سنیل کے مطابق، متوفی کی اہلیہ رتوان یا مونا بائی کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button