جرائم و حادثات
کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک – تلنگانہ کے منچریال ضلع میں دلخراش واقعہ
تلنگانہ کے منچریال ضلع کے دنڈے پلی منڈل کے میدری پیٹ علاقہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں برقی کے شدید کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق مقامی پٹرول پمپ سے ایک بھاری لوہے کا اسٹینڈ منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ 11 کے وی ہائی وولٹیج برقی لائن سے ٹکرا گیا۔ اس حادثہ میں ڈرائیور ناگراجو اور یومیہ مزدور نارائن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہو گیا ہے، جس کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



