جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ارمور پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں لگی بھیانک آگ – کئی گاڑیاں جل کر راکھ
تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے آرمور پولیس اسٹیشن کے احاطے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے میں پولیس کی جانب سے پہلے ضبط کی گئی تقریباً 50 موٹر سائیکلیں، آٹو رکشے اور کاریں جل کر خاک ہوگئیں
۔ اطلاع کے مطابق کچرا جلانے کے دوران آگ گاڑیوں تک پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔



