جرائم و حادثات

کھمم جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا سید معین الدین سڑک حادثہ میں جاں بحق _ حیدرآباد میں ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے بعد کھمم واپسی کے دوران حادثہ

کھمم سے حافظ جواد احمد کی رپورٹ

سڑک حادثے میں کھمم شہر کی جامعہ مسجد کے امام و خطیب مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز صاحب جاں بحق ہوگئے۔ جامعہ مسجد کھمم  تلنگانہ کے امام و خطیب مولوی سید معین الدین صاحب کا آج صبح 6:30 بجے ایک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، سید معین الدین علی عرف عزیز صاحب، اپنی بھانجی کی ولیمہ تقریب میں شرکت کے بعد، جو حیدرآباد میں منعقد ہوئی تھی، کھمم واپس آرہے تھے۔ وہ سیفٹ ڈیزائر کار میں سفر کر رہے تھے کہ کھمم کے قریب خوشمنچی منڈل کے جلاچیرو گاؤں کے حدود میں ہائی وے پر ڈرائیور کو نیند کا جھونکا آنے کی وجہ سے گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

اس حادثے میں مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز صاحب کو شدید چوٹیں آئیں اور موقع پر ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ کار میں موجود دو دیگر افراد زخمی ہوئے، جبکہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے، جسے کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ مقام حادثہ سے مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز صاحب کی نعش اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ خوشمنچی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button