جرائم و حادثات
اسکول بس کی ٹکر سے معصوم بچی ہلاک۔ نلگنڈہ میں حادثہ

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ کےنلگنڈہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ایل کے جی میں پڑھنے والی ایک معصوم بچی اسکول بس کے نیچے آ کر ہلاک ہو گئی۔
یہ حادثہ دیورکنڈہ روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے احاطے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی بچی کی شناخت جسمیتا (عمر 4 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔جب بس کا ڈرائیور گاڑی پیچھے لے رہا تھا تب یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
شدید زخمی بچی کو اسکول کے عملے نے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔اس واقعے کے بعد بچی کے والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔