جرائم و حادثات

نوجوان کی جیب میں موبائل پھٹ پڑا – حیدرآباد کے قریب واقعہ 

حیدرآباد  _ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شمس آباد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق 25 سالہ مسعود نماز ادا کر کے باہر نکلے ہی تھے کہ ان کی جیب میں موجود Vivo کا فون اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا اور آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ مسعود نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً فون کو سڑک پر پھینک دیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 

اس واقعہ میں مسعود کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، تاہم اچانک دھماکے سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں موبائل فون کو زیادہ حرارت سے بچائیں، براہِ راست دھوپ میں نہ رکھیں اور خراب بیٹری یا غیر معیاری چارجر کے استعمال سے گریز کریں تاکہ ایسے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button