جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع میں مونتھا طوفان کا قہر، پانی کے تیز بہاؤ میں بائیک کے ساتھ لڑکا لڑکی بہہ گئے ؛ نوجوان محفوظ، لڑکی لاپتہ

تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع میں طوفان "مونتھا” کے اثر سے   تیز بہاؤ میں ایک موٹر سائیکل پر جا رہے نوجوان اور لڑکی بہہ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کا رہنے والا شیواکمار اور ورنگل ضلع وردھنا پیٹ منڈل کے دممنہ پیٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والی لڑکی شراویا دونوں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ اسٹیشن گھن پور سے جعفر گڑھ جانے والی سڑک پر پانی زوروں سے بہہ رہا تھا۔ انہوں نے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے پانی عبور کرنے کی کوشش کی جس کے دوران دونوں موٹر سائیکل سمیت بہہ گئے۔

 

شیواکمار ایک درخت کی شاخ کو پکڑ کر کسی طرح محفوظ باہر نکل آیا، تاہم لڑکی شراویا لاپتہ ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقامِ حادثہ پر پہنچ گئی اور ایس ڈی آر ایف کی 30 رکنی ٹیم کے ساتھ تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

 

بتایا گیا ہے کہ شراویا کے والدین حیدرآباد میں ایک پولٹری فارم میں کام کرتے ہیں اور اپنی بیٹی کو ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رکھ کر تعلیم دلوا رہے تھے۔ شراویا ہنمکنڈہ کے واگدیوی ڈگری کالج میں زیرِ تعلیم تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button