جرائم و حادثات
کولر سے لگا الکٹرک شاک ماں بیٹی ہلاک ۔ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں حادثہ

کاما ریڈی ۔ ریاست تلنگانہ کاماریڈی ضلع کے پداگلہ تانڈہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ماں اور بیٹی الکٹرک شاک سے نیند میں ہی ہلاک ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق، تانڈہ سے تعلق رکھنے والی شانکابائی اور ان کی بیٹی شریوانی رات کو گھر میں کولر لگا کر سو رہی تھیں۔ اس دوران کولر میں حادثاتی طور پر شارٹ سرکٹ ہوگیا۔ شریوانی کا پاؤں کولر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ بیٹی کے قریب ہی سونے والی ماں بھی برقی رو کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔
ایک ہی خاندان کے دو افراد کی اچانک موت سے پورے گھر میں کہرام مچ گیا اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے۔