جرائم و حادثات

واٹر ٹینک چھت سے گرپڑا ماں بیٹا ہلاک۔ ضلع نلگنڈہ میں حادثہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ نلگنڈہ ضلع کے چِٹّیال منڈل کے پیدّا کاپرتی گاؤں میں ہفتہ کی رات دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں ایک واٹر ٹینک گرنے سے ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی چھت

 

 

پر پانی کا ٹینک نصب کیا گیا تھا۔ اتوار کو اس ہوٹل کا افتتاح ہونا تھا جس کے لیے خاندان کے افراد ہفتہ کی رات وہیں پر قیام کر رہے تھے۔ تاہم چھت پر وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے واٹر ٹینک اچانک گر گیا۔حادثے میں 32 سالہ پی.

 

 

ناگمنی اور اُس کا 6 سالہ بیٹا وِمشِی کرشناموقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button