جرائم و حادثات

بنگلورمیں زیرتعمیر میٹرو پلر گر پڑا ماں بیٹا ہلاک

بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں آج صبح زیر تعمیرمیٹروپلرگرنے کی وجہہ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور اس کا بچہ ہلاک ہوگئے جب کہ اس کا شوہر اور دوسرا بچہ زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے حکام کے مطابق آج صبح تقریباً 10.45 بجے میٹرو کا ایک پلر مہندم ہوکر بائیک پر گرپڑا، اس گاڑی پرلوہیت اس کی بیوی تیجاسوینی اور دو جڑواں بچے سوار تھے۔ زخمی حالت میں ان تمام کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں خاتون اوراس کا ایک بیٹا فوت ہوگئے۔ حادثہ کے افراتفری مچ گئی اورٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button