جرائم و حادثات

ڈگ وجئے سنگھ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی۔ویڈیو وائرل

راج گڑھ: سابق چیف منسٹر ڈگ وجے سنگھ کی کار  کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹرس نے انہیں بھوپال منتقل کر دیا ہے۔کچھ دن پہلے ضلع کانگریس صدر پرکاش پروہت کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔

سابق چیف منسٹر ڈگ وجے سنگھ آج جمعرات 9 مارچ کو پروہت کے گاؤں کوڈاکیا میں تعزیت کا اظہار کرنے پہنچے، بعد ازاں وہ گاڑی میں واپس راج گڑھ کی طرف آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل سوار آگیا، بائک ڈگ وجے سنگھ کی کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ببلو نامی شخص بائک سے نیچے گر کر زخمی ہوگیا۔

اسی وقت بیاوڑہ کے سابق ایم ایل اے پرشوتم ڈانگی کی کار موقع پر پہنچی، ڈگ وجے سنگھ خود زخمی کو لے کر سیول ہاسپٹل پہنچے اور علاج کروایا تاہم سر کا زخم گہرا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو بھوپال ریفر کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button