جرائم و حادثات
بیڑی پینے کی عادت نے لی ضعیف خاتون کی جان۔ کریم نگر میں واقعہ

کریم نگر۔ جلتی ہوئی بیڑی گرنے کی وجہہ سے ایک ضعیف خاتون کی موت ہوگئی۔ پوچما نامی (90) سالہ خاتون متوطن ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگر ماناکنڈور منڈل کے سرینواس نگر میں اپنی بہو ایلوا کے ساتھ رہتی تھی۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ بیمار تھی کیونکہ اس کا پاؤں ٹوٹ گیا تھا اور وہ بستر پر پڑی ہوئی تھی۔ اسے بیڑی پینے کی عادت تھی، ہمیشہ کی طرح اتوار کی دوپہر کو وہ بیڑی پی کر بستر پر سو گئی اس دوران بیڑی بستر پر گر پڑی اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجہ میں خاتون جھلس گئی، آس پاس کے لوگوں نے 108 کے عملہ کو اطلاع دی۔ بعد ازاں اسے کریم نگر کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
وہاں سے بہتر علاج کے لیے ورنگل لے جانے کے دوران راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔