جرائم و حادثات
حیدرآباد گنیش جلوس میں پولیس گاڑی کو کار کی ٹکر۔ لڑکی ہلاک

حیدرآباد ۔حیدرآباد شہر کے علاقے لنگر حوض درگاہ کے قریب صبح 4:20 بجے ایک کار نے پولیس یا گاڑیکو ٹکر دے دی۔
کار میں دو نوجوان اور تین لڑکیاں سوار تھیں۔ حادثے میں 20 سالہ لڑکی موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ تین پولیس ملازمین زخمی ہوئے۔ مزید دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔
کار سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



