جرائم و حادثات

عادل آباد سے حیدرآباد جانے والی خانگی ٹراویلس کی مسافرین سے بھری بس نرمل میں الٹ گئی

عادل آباد۔ ریاست تلنگانہ کے عادل آباد سے حیدرآباد جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس آج رات دیر گئے نرمل کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گھاٹ روڈ عبور کرنے کے بعد سارنگا پور منڈل کے رانا پور کے پاس پیش آیا

 

اس بس میں 50 مسافرین سوار تھے، بس بے قابو ہونے کے نتیجہ میں الٹ گئی۔ حادثہ کے بعد پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر ایمبولنس کو طلب کر کے زخمیوں کو نرمل کے ہاسپٹل منتقل کیا۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے بموجب اس حادثہ میں

 

کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ 20 مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ رات  بجے کے قریب رونما ہوا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈرائیور عادل آباد سے بس کی روانگی کے بعد سے ہی لاپرواہی سے گاڑی چلارہا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ حادثہ کے بعد ڈرائیور مقام واقعہ سے فرار ہوگیا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button