جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں 6 ماہ قبل زخمی نظام آباد کے نوجوان راحیل انصاری کا دوران علاج انتقال

نظام آباد 29/ اگست(اردو لیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد اعظم روڈ کے  جواں سالہ نوجوان راحیل انصاری ولد شکیل انصاری عمر 21سال جو ( 6)ماہ قبل حیدرآباد سے نظام آباد واپسی کے دوران ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانے میں زیر علاج تھے جمعرات کی شام ان کا انتقال ہوگیا نماز جنازہ کل بتاریخ 30/اگست بعد نماز جمعہ مسجد رضا بیگ احمد ی بازار نظام آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ نظام آباد پر عمل میں آئی گی مرحوم راحیل انصاری ، عارف انصاری جماعت اسلامی ہند کے خاص بھتیجے تھے عامتہ المسلمین سے راحیل انصاری کے حق میں عامتہ المسلمین سے دعا مغفرت کی درخواست کی گئی ہے مزید تفصیلات کے لئے عارف انصاری سیل نمبر 9848357596

پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button