جرائم و حادثات
عادل آباد: آٹو پانی سے بھرے گڑھے میں گر پڑا ایک خاتون ہلاک 3 زخمی

عادل آباد:پانی سے بھرے گڑھے میں آٹو گر پڑا جس کے نتیجہ میں جہاں ایک خاتون کی موت ہوگئی وہیں دیگر تین زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگاری گوڑہ کی بعض خواتین جمعرات کو ایک آٹو میں کپاس لینے کے لیے روانہ ہوئیں۔ اس دوران آٹو ڈمپنگ یاردڈ کے پاس مورم کیلئے کھودے گئے پانی سے بھرے گڑھے میں گر پڑا۔ اس حادثہ میں سویتا نامی
خاتون کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔