جرائم و حادثات
تلنگانہ کے کورٹلہ کے قریب سڑک حادثہ – ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی
تلنگانہ میں جگتیال-نظام آباد مرکزی سڑک پر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، کورتلہ منڈل کے موہن راؤ پیٹ کے قریب جمعہ کی رات ایک موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پیچھے بیٹھا شخص شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے فوراً بعد مقامی کونسلر محمد محسن اور بی آر ایس لیڈر عابد خان نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایمبولینس طلب کی۔ زخمی کو فوری طور پر جگتیال ایریا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



