جرائم و حادثات
ساڑی ٹو وہیلر کے پہیے میں پھنس گئی۔سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

File photo
منچریال۔ موٹر سیکل کے پہیئے میں ساڑی کے پھنس جانے کے سبب ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ منچریال ضلع میں اندارم گاؤں کے قریب دریائے
گوداوری کے ہائی لیول بریج پر اتوار کی رات پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ 35 سالہ پشپالتا ٹو وہیلر گاڑی کے پہیئے میں ساڑی کے پھنس جانے کے نتیجہ میں گاڑی سے گر گئی اور اس کی موت ہوگئی۔
معلوم ہوا ہے کہ کوویڈ میں خاتون کے شوہر کی موت ہو گئی تھی۔ اسکے دونوں بچے بے سہارا ہو گئے۔



