جرائم و حادثات
حیدرآباد کے ہاسٹل میں مقیم سرسلہ کی طالبہ کی رات دو بجے خوفناک سڑک حادثہ میں موت

حیدرآباد میں ایک پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں بی ٹیک کی طالبہ ہلاک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گھٹکیسر کے حدود میں واقع ایک انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک فرسٹ ایئر کی تعلیم حاصل کرنے والی 18 سالہ ہاسینی، جو سرسلہ سے تعلق رکھتی تھی اور قریبی ہاسٹل میں مقیم تھی،
اپنے دوست اکشے کے ساتھ اپل گئی تھی اور اتوار کی رات تقریباً دو بجے دونوں بائیک پر گھٹکیسر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں بائیک بے قابو ہوکر گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ہاسینی کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ہاسینی کے گھر والوں کی شکایت کی بنیاد پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



