جرائم و حادثات
تیز رفتار کار نے 8 سالہ بچہ کو ٹکر دے دی۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں دلخراش حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کی حدود کے بابا نگر علاقے میں ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک کارڈرائیور نے آٹھ سالہ بچے عامر علی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں بچہ بری طرح زخمی ہوگیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر کار کو ایک طرف ہٹا کر شدید زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا۔
بچہ اس وقت خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج بتایا گیا ہے اور پولیس نے کار چلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھان بھی شروع کر دی ہے۔ اس دوران قریب میں نصب سی سی ٹی وی میں دلخراش حادثہ کا منظر قید ہو گیا۔



